سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کے حوالے سے انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں خیبرپختونخوا حکومت نے معاشی مشکلات کے باعث سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی کی تجویز دے دی۔
نگراں خیبرپختونخوا حکومت نے نگراں کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں معاشی مشکلات میں کمی کیلئے مختلف آپشن پر غور کیا جائے گا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ممکنہ حد تک کٹوتی کی تجویز بھی زیرِ غور آئے گی۔
صوبے کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی سفارشات تیار کرلی ہیں اور سمری منظوری کیلئے نگران وزیر اعلیٰ کو بھیجی جائے گی، کٹوتی سے ماہانہ 8 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ فنانس ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا اور ساتھ ہی صوبے کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مالی بحران کو کنٹرول کرنے کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے، اضافہ واپس لینے سے ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
