Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف ملک کو 2017 کے ٹریک پر لیکر جائیں گے، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

نواز شریف ملک کو 2017 کے ٹریک پر لیکر جائیں گے، رانا ثناء اللہ
رانا ثناء اللہ

نواز شریف ملک کو 2017 کے ٹریک پر لیکر جائیں گے، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک کو 2017 کے ٹریک پر لیکر جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے آنے پر ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا، نوازشریف کا وطن واپسی پر بھرپور استقبال کیا جائے گا، 21 اکتوبر کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے ایٹمی دھماکے نہ کرنے پر 5 ارب ڈالر کی لالچ دی، نوازشریف نے تمام آفرز کو ٹھکراتے ہوئے اٹیمی دھماکے کیے، 1998میں بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے، ملک میں انتقامی سیاست کی بنیاد رکھی گئی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف ملک کو 2017کے ٹریک پر لے کرجائیں گے، نواز شریف نے سازشوں کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

انکا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان کو پہلے بھی بحرانوں سے نکالا، ان کے جانے سے ملکی حالات دن بدن خراب ہوتے چلے گئے نوازشریف کو نکالنے کے بعد ملک کی معیشت تباہ ہوگئی۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی ونگ کو متحرک کیا ہے، جنوبی پنجاب میں ن لیگ ہر سطح پر موجود ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کل اسرائیل نے فلسطین میں بمباری کر کے پورا اسپتال تباہ کردیا، امریکا اور یورپ اسرائیل کی حمایت کررہا ہے کسی نے مذمت نہیں کی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے اور اس حوالے سے نوازشریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے کام سونپ دیا ہے اور کوشش ہورہی ہے کہ استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ پہنچيں۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے واپس پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔ نوازشریف چارٹرڈ کے بجائے مسافر طیارے کے ذریعے پاکستان آئیں گے جس کے لئے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کروا لی ہے۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لینڈ کریں گے اور اس ہی دن وہ ابو ظہبی سے لاہور کے لیے بھی روانہ ہوں گے۔

نوازشریف 21 اکتوبر شام 7 بجے لاہور پہنچیں گے، نوازشریف حفاظتی ضمانت ملنے پر لاہور ایئر پورٹ سے سیدھا مینار پاکستان پہنچیں گے اور ان کے استقبال کے لئے ملک بھر سے قافلے 4 بجے تک لاہور مینار پاکستان پہنچیں گے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر