Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کو عالمی سطح پر معاشی اور جمہوری طاقت بنائیں گے، بلاول بھٹو

Now Reading:

ملک کو عالمی سطح پر معاشی اور جمہوری طاقت بنائیں گے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو عالمی سطح پر معاشی اور جمہوری طاقت بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 16 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس ہولناک اور خونریز سانحے کا غم و غصہ آج بھی قوم کے ذہنوں میں کل کی طرح تازہ ہے، آج کے دن ہم سانحہ کارساز کے 180 شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے رحمت کے طلب گار ہیں، میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے شہداء کے خاندانوں سے بھی یکجہتی کا اظہار اور سلام پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007کا دن شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی کی شکل میں دراصل ملک میں جمہوریت کا ازسرِنو آغاز تھا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن غریب عوام کو بنیادی حقوق اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک جمہوری اور معاشی طاقت بنانا تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک جامع ویژن و مشن کے ساتھ 18 اکتوبر 2007 کو وطن واپس آئیں تھیں، وہ مشن عوام کو بے روزگاری، غربت اور ناانصافیوں سے جان چھڑانا اور انہیں خوشحالی، تحفظ اور انصاف دینا تھا، میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس ویژن و مشن کو عملی جامہ پہنائیں گے، ہم اپنے ملک کو عالمی سطح پر سیاسی، معاشی اور جمہوری طاقت بنائیں گے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا تھا کہ حالات کتنی ہی کٹھن کیوں نہ ہوں، منزل تک پہنچنے کے لئے ہمارے سامنے ایک راستہ ضرور موجود ہوتا ہے۔

دوسری جانب سانحہ کارساز کی 16 ویں برسی کے موقع پر سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ18 اکتوبر کے شہداءکی قربانی، بہادری اور وفاداری کی تاریخ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کا واقعہ ناقابل فراموش ہے، کارساز کے شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں ہوگی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترامیم جمہوریت کے شہداء کی جدوجہد کا ثمر ہے، پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانے تک جمہوریت کے شہداءکے خون کے مقروض رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پاکستان میں امن ہوگا اور عوام خوشحال ہوں گے، خودمختار پارلیمنٹ، آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی سے ملک ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد غریب اور مستحق خواتین کو ریاست کے ثمرات میں حصہ دار بنانا ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے شدت پسندوں کی مذاحمت کی۔

سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ نوجوان چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں وہ نوجوانوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر