Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف ہی ملک کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے، حنیف عباسی

Now Reading:

نواز شریف ہی ملک کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے، حنیف عباسی
حنیف عباسی

نواز شریف ہی ملک کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے، حنیف عباسی

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی ملک کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں لیول پلینگ مواقع سب کے لیے ہونے چاہیں لیکن نو مئی کے واقعات میں ملوث کسی کو بھی رعایت نہیں ملنی چاہیے، میاں محمد نواز شریف کو میں چوتھی بار وزیر اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں، شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب عباسی ہمارے بڑے بھائی ہیں گھر کے معاملات گھر میں ہی حل ہونے چاہیں میڈیا ٹاک شو میں نہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق جنوری میں ملک کے عام انتخابات متوقع ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی میں (ن) لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کے فیصلے کر لیے ہیں، مری کے فیصلے باہمی مشاورت سے کریں گے، گزشتہ دور میں میرے اور رانا ثنا اللہ کے اوپر من گھڑت مقدمات بنائے گئے تھے اور اللہ کے فضل و کرم سے ہم سرخرو ہوئے اور باعزت بری ہوئے، میاں محمد نواز شریف بین الاقوامی لیڈر ہیں جو ان کی لاہور کی تقریر سے ثابت ہو گیا ہے کہ بڑے بندے کی بڑی تقریر ہے، اگر میاں نواز شریف کوہر دفعہ پانچ سال پورے کرنے دیے جاتے ہیں تو یہ مملکت خداداد پاکستان آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوتا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ جہاں تک آج کل لیول پلینگ کی بات ہو رہی ہے، لیول پلنک سب کے لیے ہونا چاہیے میں ماننے کے لیے تیار ہوں تمام پارٹیوں کو اس کی اجازت ہونی چاہیے کہ وہ الیکشن لڑیں، کسی صورت بھی جو 9 مئی میں ملوث ہیں انکو معاف نہیں کیا جانا چاہیے، شاہد خاقان عباسی کو اپنی ذات کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم اس حوالے سے 21 ستمبر 2023 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرادیے جائیں گے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وتجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو شائع کی جائے گی۔ حتمی فہرستوں کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروادیے جائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر