Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں حکومت اگلے ہفتے اپنی غیرجانبداری کا جواب دے، خالد مقبول صدیقی

Now Reading:

نگراں حکومت اگلے ہفتے اپنی غیرجانبداری کا جواب دے، خالد مقبول صدیقی
خالد مقبول صدیقی

 متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ںگراں حکومت آنے والے ہفتے میں اپنی غیرجانبداری کا جواب دے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  اس 35 سالوں میں لوگوں نے ایم کیو ایم کو اپنے مینڈیٹ سے نوازا ہے، پاکستان بنانے والوں کا نمائندہ علاقہ لیاقت آباد ہے، یہاں پر کل لیاقت آباد کی عوام کے دل کا حال جاننے یہاں میدان سجے گا، آگر اپ کی آنکھ میں تعصب کا تاج نہیں سجا تو آپ بنا ایم کیو ایم کے کراچی کا حال دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے سوال کرتا ہوں آج کے کراچی اور 2008 کہ کراچی میں کیا فرق ہے، یہ اقوام متحدہ سے اس شہر کہ نام پر پیسہ لے رہے ہیں، نکالو عداد و شمار کونسا شہر کتنا ٹیکس دیتا ہے، ان ساری صورت حال کہ پیچھے قومی اتفاقِ رائے نظر آتا ہے جبکہ قدرت پر فطرت پر مکافات عمل پر ہمارا ایمان ہے، اس وقت پاکستان کو پچانے کہ لئے پہلے کراچی کو پچانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے بڑوں کی امانت ہے، ہم ان 20 لاکھ لوگوں کی قربانی ضائع نہیں جانے دیں گے، ہم نے اپنے حصے سے بہت قربانی دے دی ہیں اب کسی اور کی باری ہے، جو ریاست اپنے لوگوں کو گن ہی نہ سکے جو مردم شماری نہ کرا سکے وہ مردم شناسی کیا کروائے گی۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہم نے نگراں حکومت کو تسلیم کیا، جس شہر کو 15 سالوں سے لوٹا گیا ہے آس کے حساب کتاب کا بندوبست کریں، ہم یہ کہہ رہے ہیں نگراں حکومت پر بھی کوئی نگراں ہے، ںگراں حکومت آنے والے ہفتے میں اپنی غیر جانبداری کا جواب دے، کل آنے والے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر