صدر مملکت عارف علوی کا سال نو 2024ء کے آغاز پر پیغام
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بچوں، خواتین اور معصوم لوگوں کو قتل کرکے تمام حدیں پار کر دی ہیں، انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر ظلم اور بربریت نہیں دیکھا گیا جس کا مظاہرہ اسرائیل کررہا ہے، فلسطینیوں کیلئے پانی، بجلی، خوراک اور ادویات کی فراہمی بھی منقطع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے روکنے میں ناکام رہی ہے، میں اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیتا ہوں کہ وہ اسرائیل کی وحشیانہ کاروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اجلاس بلائیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ فلسطین میں مزید بربادی اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ضروری طبی امداد، خوراک اور دیگر سامان فوری طور پر روانہ کریں، پاکستان فلسطینی عوام کے لیے ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں پائیدار امن و استحکام کا واحد حل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
