Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، چوہدری انوار الحق

Now Reading:

اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، چوہدری انوار الحق
چوہدری انوار الحق

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوار الحق نے 76 ویں یوم تاسیس پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ان عظیم شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے جنہوں نے یہ خطہ آزاد کرانے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست2019 سے بھارتی فوج کے محاصرے کا شکار مظلوم بہن، بھائیوں بیٹیوں اور بزرگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ آزاد کشمیر کے عوام تحریک آزادی کشمیر کا جھنڈا نہیں گرنے دیں گے اور اس میں اپنا بھرپور حصہ ڈالتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی افواج کے سامنے سینہ سپر اپنے کشمیریوں بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے آباؤ اجداد نے جب یہ خطہ آزاد کراویا تو وہ اس وقت شدید بے سروسامانی کے عالم میں تھے،اس وقت کشمیریوں نے قربانیوں کی لازوال مثال رقم کی،ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیاں اس بات کی متقاضی ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ استقامت سے کھڑے رہیں۔

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ آزادحکومت کے قیام کا مقصد تحریک آزادی کشمیر ہے، ہماری حکومت کی اولین ترجیح تحریک آزادی کشمیر ہے اور اس کیلئے ہم نے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کی، بھارت کے ہٹ دھرم رویے نے کشمیری عوام کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ آزادی کے حصول کے لیے میدان عمل میں کود پڑیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے آگ اور خون کے دریا عبور کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کی تاریخ میں جن ابواب کا اضافہ کیا اس کی مثال تاریخ میں مشکل ہی سے مل سکے گی،5اگست2019 کے بھارت کے غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے بعد مقبوضہ وادی بھارت کے فوجی محاصرے میں ہے، قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا نیا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور مقبوضہ وادی کو دنیاکی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے اور کشمیریوں کو ان کا جائز حق حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، بھارت کے اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کسی بڑے انسانی المیے کے جنم لینے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوار الحق نے مزید کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ الحاق کریں گے اور ہم اپنے آباء اجداد کے الحاق پاکستان کے عزم کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر