Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف دائر انٹراکورٹ اپیل کل سماعت کیلئے مقرر

Now Reading:

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف دائر انٹراکورٹ اپیل کل سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف دائر انٹراکورٹ اپیل کل سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف دائر انٹراکورٹ اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائفر کیس کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف دائر انٹراکورٹ اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز اپیل پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا چارج دینے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی۔

Advertisement

درخواست میں استدعا کی گئی کہ جیل میں خفیہ ٹرائل کو بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جائے، سائفر کیس کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کا حکم دیا جائے، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا چارج دینے کا غیرقانونی قرار دیا جائے، نوٹیفکیشن کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف دائر درخواست نمٹا دی تھی، چیف جسٹس نے جیل ٹرائل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کا چارج درست قرار دیا تھا۔

سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

راولپنڈی: آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان ریاض گل، عمیر نیازی اور خالد یوسف اڈیالہ جیل میں پیش ہوئے جبکہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تیمور ملک اور راجہ قمر عنائیت بھی آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت پہنچے۔

Advertisement

عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کے گواہ 27 اکتوبر کو طلب کر لئے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر