
اسرائیل اور حماس کی جنگ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے،چوہدری شجاعت حسین
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کا ایجنڈا عوام کو ریلیف دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چوہدری وجاہت حسین، چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین، چوہدری نعیم رضا کوٹلا نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع گجرات کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی گئی، عام انتخابات میں مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ق عام انتخابات میں گجرات کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، پاکستان مسلم لیگ پورے پنجاب میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، پاکستان مسلم لیگ جیت کر ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کرے گی، ملک سے مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرے گے، پاکستان مسلم لیگ کا ایجنڈا عوام کو ریلیف دینا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News