Advertisement
Advertisement
Advertisement

قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد آئی پی پی مزید فعال ہو جائے گی، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد آئی پی پی مزید فعال ہو جائے گی، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد آئی پی پی مزید فعال ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارٹی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونا باعث خوشی ہے، چئیرمین جہانگیر خان ترین اورصدر عبدالعلیم خان کی محنتیں رنگ لائی ہیں، اب آئی پی پی اپنی قانونی حیثیت کے ساتھ عوام میں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی کا شاہین کا اب سیاسی افق پر پرواز کے لئے بالکل تیار ہے، بیلٹ پیپر پر آئی پی پی کا نام اور شاہین کا انتخاب نشان چھپنے جا رہا ہے، آئی پی پی لیڈر شپ،کارکنان اور ووٹرز کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے، رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے سے عوامی رابطہ مہم میں مزید تیزی آ جائے گی۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ صدر عبدالعلیم خان کی سالگرہ کے دن پارٹی کی رجسٹریشن مکمل ہوئی، آج کے دن پارٹی کی رجسٹریشن مکمل ہونا پارٹی کے لئے دہری خوشی کا باعث ہے، 13 اکتوبر کو جھنگ میں ہونے والے آئی پی پی پاور شو کی تیاری کا آغاز پارٹی رجسٹریشن کی خوشخبری سے ہو رہا ہے قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد آئی پی پی مزید فعال ہو جائے گی، عوام کی نمائندہ جماعت کے قیام کا باقاعدہ اعلان عوام کے لئے باعث خوشی ہے۔

واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) بطور سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوگئی ہے اور الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی انتخابات لڑنے کے لئے اہل ہوگئی ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر