 
                                                      ایف بی آر نے ریٹیلرز کیلئے نئے سیلز ٹیکس قواعد جاری کردیئے
چئیرمین ایف بی آر امجد زبیر نے کہا ہے کہ نئے ٹیکسز لگانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ملکی معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں چئیرمین ایف بی آر نے بورڈ ممبران کے ہمراہ وزیرخزانہ کو بریفنگ دی۔
اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اور ریونیو کلیکشن پر بریفنگ دی گئی۔
چئیرمین ایف بی آر امجد زبیر نے کہا کہ نئے ٹیکسز لگانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، زراعت پر ٹیکس لگانا صوبوں کا اختیار ہے، طے شدہ ٹارگٹ کے مطابق ٹیکس جمع کر رہے ہیں، دکانوں پر ٹیکس لگانے کیلئے فی الحال تجویز زیرغور نہیں ہے۔
علاوہ ازیں ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد ہونے والی پانچ اشیاء پر 10 فیصد پروسسنگ فی عائد کر دی ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت چاکلیٹ اور ٹافیوں کی 10 ٹیرف لائنز کی درآمد پر پروسسنگ فیس عائد کی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 