Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برادری اور اقوام متحدہ فلسطینیوں کو ان کا جائز اور قانونی حق دلائے،سراج الحق

Now Reading:

عالمی برادری اور اقوام متحدہ فلسطینیوں کو ان کا جائز اور قانونی حق دلائے،سراج الحق
سراج الحق

ہمارا مستقبل روشن ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ تماشائی بننے کی بجائے فلسطینیوں کو ان کا جائز اور قانونی حق دلائے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے، نہتے اور معصوم فلسطینیوں کا قتل عام اور غزہ پر کیمیکل ہتھیاروں سے حملے کیے جا رہے ہیں، عالمی برادری، اقوام متحدہ تماشائی بننے کی بجائے فلسطینیوں کو ان کا جائز اور قانونی حق دلائے۔

سراج الحق نے کہا کہ اہل فلسطین پر ظلم و جبر کی تاریخ آج سے نہیں 1948ء سے شروع ہوتی ہے، یہ قربانیوں کی عظیم جدوجہد ہے، اسلامی دنیا کے حکمران اتحاد کا مظاہرہ کریں تو مسجد اقصیٰ اور فلسطین آزاد ہو سکتے ہیں۔

 امیر جماعت اسلامی نے غزہ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا اور پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر عطیات دیں۔

جماعت اسلامی کے کارکنان مساجد، بازاروں اور گلی کوچوں میں کیمپ لگائیں گے اور مظلوموں کی امداد کے لیے عطیات اکٹھے کیے جائیں گے۔

Advertisement

سراج الحق نے کہا کہ پونے 2 ارب مسلمان غزہ میں ظلم و جبر دیکھ کر بے چین ہیں، اسلامی ممالک کے حکمران امت کے جذبات کی پوری طرح ترجمانی کریں، عالمی برادری فلسطینیوں کو انصاف دلانے کے لیے منصفانہ کردار ادا کرے۔

 انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی (آج) منگل کو اسلام آباد میں ہونے والی ”قومی فلسطین کانفرنس“ پوری قوم کے جذبات کی عکاسی کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ عالم اسلام اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری کی جا رہی ہے اور اب تک 2500 سے زیاددہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے نقل مکانے کرنے والے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسرائیل نے فلسطین کے عوام کو غزہ خالی کرنے کی دھمکی دی ہے مگر حماس نے جواباً کہا ہے کہ اگر زمینی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اسرائیلی فوج کو نیست و نابود کر دیں گے۔

Advertisement

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر