Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا اچانک دورہ

Now Reading:

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا اچانک دورہ
نگران وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال اور گنگارام ہسپتال کا دورہ

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا اچانک دورہ کیا جبکہ انتظامیہ اورجیل حکام بھی دورے سے لاعلم تھے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی مرد اور خواتین قیدیوں کی بیرکس میں گئے، بات چیت کی اور مسائل دریافت کیے، محسن نقوی کی بیرک نمبر 9میں جاری محفل میلادؐ میں شرکت کی اور قیدیوں کے ساتھ ملکر دعا کی۔

محسن نقوی نے قیدیوں کو پاس بلایا اوران کے مسائل کے حل کے لئے اپنے سٹاف کو موقع پر ہی ہدایات دیں، نے قیدیوں کی درخواست پر آنکھوں کا فری آپریشن کرانے کا حکم دیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قیدیوں کے علاج معالجہ کے لئے جیل میں خصوصی میڈیکل کیمپ لگانے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر قیدیوں نے محسن نقوی کو اپنے کیسز کی تفصیلات کے بارے بتایا جس پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سی سی پی او لاہورکو ذاتی طورپر کیسز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

Advertisement

محسن نقوی نے گجرات کے رہائشی ایک قیدی کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گجرات جیل میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر بزرگ قیدی خواتین اپنے کیس بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بزرگ قیدی خواتین کو دلاسہ دیا اور کیسز میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ماں جی، کیس کاجائزہ لیں گے اور آپ کے ساتھ انصاف ہوگا، ڈپٹی کمشنر اورایس ایس پی انوسٹی گیشن جیل کا دورہ کر کے خواتین قیدیوں کے مسائل سنیں گی اور انہیں حل کریں گی، سزائیں پوری کرنے والے قیدیوں کو رہا کرانے کے لئے اقدامات کریں گے۔

محسن نقوی نے جیل ہسپتال میں مختلف امراض میں مبتلا قیدیوں کو بہترین علاج معالجہ اور ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیل کے احاطے میں کھڑی ایمبولینسز کا بھی معائنہ کیا۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر