Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف سیاسی مصروفیات کا آغاز کب سے شروع کریں گے؟

Now Reading:

نواز شریف سیاسی مصروفیات کا آغاز کب سے شروع کریں گے؟
نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آئندہ ہفتے سے اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کو انتخابی مہم کے لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کر دی، انتخابی مہم کے تحت نواز شریف ملک بھر میں عوام کو متحرک کرنے کے لئے جلسے اور کنونشنز کرینگے۔

ذرائع نے بتایا کہ قائد نواز شریف نے پارٹی کی صوبائی تنظیموں کو جلسوں کے شیڈول انتظامات کرنے کی ہدایت دے دی ہے، تاہم پارٹی نے صوبائی تنظیموں کی جانب سے نواز شریف کو اپنے اپنے اضلاع میں پہلے جلسے کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ پنجاب کی تنظیم کی جانب سے نواز شریف کو قصور میں پہلا جلسہ کرنے کی دعوت دے دی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں صوبائی تنظیم نے نواز شریف کو مانسہرہ میں جلسہ کرنے کی دعوت دیدی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی تنظیموں نے نواز شریف کے جلسوں کے انعقاد کے لئے مقامات، تاریخوں اور دیگر امور پر مشاورت شروع کر دی، تاہم نواز شریف سندھ اور بلوچستان کے دورے بھی کریں گے۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی کی جانب سے تمام عہدیداروں، رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے اپنے حلقوں میں فعال رہنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز الگ الگ علاقوں میں جلسے کیا کرینگے۔

یاد رہے کہ 24 اکتوبر 2023 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف چار سال بعد وطن واپس پہنچے، سابق وزیراعظم شہبازشریف نے لاہورایئرپورٹ پران کا استقبال کیا۔

ایک طرف نواز شریف کی آمد کے لئے مینار پاکستان پر جلسے کے انتظامات مکمل کیے گئے تھے تو وہیں دوسری جانب جاتی امرا میں بھی نواز شریف کے استقبال کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔

جاتی امرا والے گھر کو خوبصورت برقی قمقوں سے سجا دیا گیا تھا اور مختلف رنگوں کی لائیٹوں نے ہر طرف رنگ برنگی روشنی پھیلائی ہوئی تھی، گھر پہنچتے ہی نواز شریف پر گل پاشی کا بھی انتظام کیا گیا اور جاتی امرا کی سڑکوں پر خوش آمدیدی بورڈرز اور بینرز لگائے گئے تھے۔

بعدازاں دوبئی سے وطن واپسی پرمسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرلیگل ٹیم سے العزیزیہ اورایون فیلڈ مقدمات میں مشاورت کے بعد مقدمات میں اپیلیں بحالی کی درخواستوں پر دستخط کیے۔

 نوازشریف کی قانونی ٹیم نے ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست تیار کی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف نے وطن واپسی پر اپنے کیسز سے متعلق عدالتوں کے سامنے سرینڈر کیا، جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت سے ضمانت ہوگئی اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں ضمانتیں منظور ہوگئیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر