Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے متعلق اہم خبر آگئی

Now Reading:

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے متعلق اہم خبر آگئی

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے متعلق اہم خبر آگئی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈھائی ارب روپے کے سرکاری اشتہارات کی مد میں غبن کے الزام میں اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔

   اینٹی کرپشن نے ڈی جی پی آر دفتر پر چھاپہ مار کر ایک ملازم کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر 10 ملازمین کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے دورِ حکومت میں اربوں روپے کے اشتہارات بغیر ریلیز آرڈر جاری ہوئے۔ ملزمان پر 50 فیصد کمیشن کھانے کا بھی الزام ہے۔

ملزمان کے خلاف وعدہ معاف گواہ کی تلاش جاری ہے۔ سرکاری ملازم افراز احمد اسیکنڈل کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ پرویز الٰہی کے دورِ حکومت میں افراز احمد کو شعبہ اشتہارات کا انچارج مقرر کیا گیا تھا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہار کمپنی کا اسٹاف ڈی جی پی آر میں بیٹھ کر اشتہارات جاری کرتا تھا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے اشتہار کمپنی کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پرویز الٰہی دور کے متعلقہ افراد کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر