Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کی واپسی؛ ن لیگ کا آج بڑا پاور شو، تیاریاں مکمل

Now Reading:

نواز شریف کی واپسی؛ ن لیگ کا آج بڑا پاور شو، تیاریاں مکمل
مسلم لیگ ن

نواز شریف کی واپسی؛ ن لیگ کا آج بڑا پاور شو، تیاریاں مکمل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) قائد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سے قبل استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے آج بڑا پاور شو کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے لاہور میں آج بڑے پاور شو کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مسلم لیگ ن نے حلقہ 135 میں جلسہ کیلئے 20 ایکڑ سے زائد رقبہ پر پنڈال سجا لیا اور  پنڈال میں 25 فٹ بلند اور 60 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا جبکہ پنڈال میں 20 ہزار کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر اور صدر یوتھ ونگ لاہور فیصل کھوکھر نے جلسہ گاہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا، تاہم مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی۔

اس حوالے سے سیف الملوک کھوکھر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی پارٹی سے نہیں ہے، یہ جلسہ مینار پاکستان کے جلسے سے قبل ایک ریہرسل ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ مینار پاکستان پر میاں نواز شریف کا شاندار استقبال کریں گے، آج انشاء اللہ چالیس ہزار سے زیادہ کارکنان اس جلسے میں موجود ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے اور اس حوالے سے نوازشریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے کام سونپ دیا ہے اور کوشش ہورہی ہے کہ استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ پہنچيں۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے واپس پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔ نوازشریف چارٹرڈ کے بجائے مسافر طیارے کے ذریعے پاکستان آئیں گے جس کے لئے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کروا لی ہے۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لینڈ کریں گے اور اس ہی دن وہ ابو ظہبی سے لاہور کے لیے بھی روانہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ ابو ظہبی سے اسی پرواز میں متعدد لیگی رہنماؤں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیٹیں بک کرالی ہیں جبکہ ابوظہبی ایئر پورٹ پر پاکستان سے مختلف شعبوں سے لیگی کارکن استقبال کے لئے پہنچیں گے۔

5  اکتوبر 2023 کو نواز شریف نے 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے موقع پر شاندار استقبال کے حوالے سے اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور لاہور سے ہی کم از کم پانچ لاکھ کارکنوں کو مینار پاکستان لانے کی ہدایت دی۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لاہور سے کم از کم پانچ لاکھ کارکنوں کو مینار پاکستان لانے کی ہدایت دی ہے اور حمزہ شہباز سمیت لاہور کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو روزانہ کی بنیاد پر حلقوں میں کارنرز میٹنگز اور ورکرز کنونشن کی ہدایت دی گئی۔

نواز شریف نے خدمت کو ووٹ دو کے بیانیے کو عملی شکل دینے کی بھی ہدایت کردی اور کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہمیں بہت محنت کرنا پڑے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر