
یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ کا جلیل عباس جیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران دونوں وزراء نے غزہ میں بڑھتی ہوئی صورتحال، دشمنی کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کی فوری ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب کچھ دن قبل نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایرائموف سے بھی ملاقات کی۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ آزربائیجانی ہم منصب کو اقتصادی تعاون تنظیم کے 27 ویں وزرائے خارجہ کونسل کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ ملاقات میں ہم نے معیشت، تجارت اور باہمی منسلکی کے عزم کا اعادہ کیا، ہم نے عوامی سطح کے رابطوں میں مزید استحکام کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News