
سی ٹی ڈی نے ضلع بونیر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم (ٹی ٹی پی ) کے چار مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد نے کہا کہ دہشت گردوں سے دستی بم، اسلحہ، ڈیٹونیٹرز ،بارود، برآمد کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں میں تین کا تعلق بونیر جبکہ ایک کا تعلق چترال سے ہے، دہشت گرد ٹارگٹ کلز، بھتہ خوری، پولیس پر حملوں اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد نے کہا کہ تفتیش کے دوران ایک دہشت گرد کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ، قرآن پاک کی الماری سے برآمد ہوا جبکہ مسجد میں قرآن پاک کے بنائے گے الماری میں پستول، کارتوس، ٹارچ اور بھتہ خوری میں استعمال کی جانے والی دیگر چیزیں رکھی گئی تھی۔
عمران شاہد کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے اطراف کیا کے بونیر کے علاقہ ڈگر میں کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کے خطیب کو حملے میں زخمی کیا گیا، ٹارگٹ کلز کی بیشتر کارروائی کی ہدایات افغانستان سے مفتی سجاد دیا کرتا تھا، گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان اور کرم ایجنسی سے تربیت حاصل کی اور تشکیل کے دوران کھانا سپلائی کی بھی ذمہ داری تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News