Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ چین میں بہت پذیرائی ملی اور ملاقاتیں مفید رہیں، محسن نقوی

Now Reading:

دورہ چین میں بہت پذیرائی ملی اور ملاقاتیں مفید رہیں، محسن نقوی
محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دورہ چین میں بہت پذیرائی ملی اور ملاقاتیں مفید رہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی چین کے قونصلیٹ آمد ہوئی جہاں انہوں نے چین کے قومی دن پرقائمقام قونصل جنرل چاؤکی کو مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، قائمقام چینی قونصل جنرل، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اور چیف سیکرٹری نے مل کر کیک کاٹا۔

محسن نقوی نے قائمقام چینی قونصل جنرل کو پھول اور روایتی مٹھائی پیش کی جبکہ قائمقام چینی قونصل جنرل نے چین کے قومی دن پر چینی قونصلیٹ آمد پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں چین کا قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا،شاہراؤں اور سڑکوں پر چین سے اظہار یکجہتی کے پوٹریٹ اور بینرز آویزاں کئے گئے، انہوں نے کہا کہ دورہ چین میں بہت پذیرائی ملی،چینی حکام اور ننشیا کے پارٹی سیکرٹری کے ساتھ ملاقاتیں مفید رہیں۔

Advertisement

قائمقام چینی قونصل جنرل نے چین کے کامیاب دورے پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں پاک چین تعلقات کو فروغ مل رہاہے، آپ کی قیادت اور حالیہ دورے سے پاک چین دوستی کومزید تقویت ملی ہے، لاہور اور پنجاب ہمارا دوسرا گھر ہے،پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر