Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی، اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے، نگران وزیراعظم

Now Reading:

پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی، اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے، نگران وزیراعظم
نگران وزیراعظم

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی، اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا اور اس دوران نگران وزیراعظم نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور تحائف بھی دیے۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطرے پلا کر 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم کے دوران 44 ملین بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں ساڑھے تین لاکھ پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں، یہ پولیو ورکرز ہمارے حقیقی ہیرو اور اس مہلک وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ورکرز ہیں، حکومتی طرز عمل کے تحت ہم ان پولیو ورکرز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔

Advertisement

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے اپنی آنے والی نسلوں کو اس بیماری سے بچانا ہے۔ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی، اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے۔

نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اس مہم میں ہماری مدد کریں گے، ہمیں اس موذی مرض سے مستقبل کی نسل کو بچانا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سندھ کے 30 اضلاع میں 2 سے 6 اکتوبر تک پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جو پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پلائے جائیں گے۔

کراچی میں پولیو مہم 2 سے 8 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی جس میں 37000 سے زائد ہیلتھ ورکرز کی ٹیمیں اپنی خدمات پیش کریں گی جبکہ مہم کے ذریعے تقریباً 10.3 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر ہے۔

وائلڈ پولیو وائرس

یاد رہے کہ اس سال پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس کے 2 مثبت کیسز بنوں کے پی سے رپورٹ ہوئے، جبکہ سندھ میں جولائی 2020 سے پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ستمبر 2023 میں کراچی کے پانچ اضلاع سے پولیو کے مثبت ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے ہیں، تاہم کراچی میں پولیو وائرس کا افغانستان کے مختلف حصوں سے منسلک ہونا باعث تشویش ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر