
اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل پر جنگ بندی کے حوالے سے دباؤ ڈالے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں جلیل عباس جیلانی نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں بجلی اور مواصلاتی رابطے منتقطع کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں شہداء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ہمیں فلسطینیوں کی حالت زار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
Israel has turned lights off and cut all communication in Gaza as death toll rises. In this hour of darkness we must not lose sight of plight of innocent Palestinians.Pakistan calls on Int community to exert pressure on Israel to respect UN Res demanding an immediate ceasefire
Advertisement— Jalil Abbas Jilani (@JalilJilani) October 29, 2023
نگران وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری اسرائیل پر جنگ بندی کے حوالے سے دباؤ ڈالے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان شہید ہونے والوں میں آدھی تعداد بچوں کی ہے۔
7 اکتوبر سے اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے، امریکا، لندن، یورپ، کینیڈا، آسڑیلیا، انڈیا اور مسلم ممالک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
بعدازاں غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد واضح اکثریت سے منظور ہوگئی، یہ قرارداد 22 عرب ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے اردن نے پیش کی جس میں فوری سیزفائر کا مطالبہ کیا گیا۔
قرارداد کو غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران اور اسرائیلی بمباری کے خاتمے کے لیے 50 کے قریب دیگر ممالک نے بھی کو اسپانسر کیا۔ تاہم قرارداد میں پانی، خوراک، طبی سامان، ایندھن اور بجلی کی فوری فراہمی اور اقوام متحدہ اور فلسطینیوں کی مدد کرنے کی کوشش کرنے والے دیگر فلاحی اداروں کے لیے بلا روک ٹوک رسائی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے 195 اراکین میں سے 120 اراکین نے قرارداد کی حمایت کی، 14 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 45 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس قرارداد میں حماس کا ذکر شامل نہیں تھا جس پر اسرائیل اور امریکا کی جانب سے تنقید کی گئی۔
دوسری جانب حماس نے اقوام متحدہ میں منظور کی گئی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ میں شہریوں کے لیے انسانی امداد اور ایندھن فوری طور پر بھیجا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News