
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ فلائی اوورز کو رواں ماہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیا اور سائٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے فلائی اوورز کا معائنہ کیا اور پل سے شاہدرہ چوک میں جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا۔
پراجیکٹ کے کاموں پر ہونے والی پیش رفت کا معائنہ کیا اور فلائی اوورز کا وزٹ کیا، محسن نقوی نے فلائی اوورز پر اسفالٹ اور اطراف کی سڑکوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور کنٹریکٹر نے منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔
بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ چوک فلائی اوورز منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 3 لاکھ گاڑیاں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، فلائی اوورز کے دونوں برج پر کام تکمیل کے قریب، الیکٹرک پولز کی فکسنگ جاری ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ نئے راوی پل کے منصوبے پر بھی کام تیز کیا جائے، شاہدرہ فلائی اوورز منصوبے کا مجموعی طور پر 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، فلائی اوورز کو رواں ماہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، فلائی اوورز کو رواں ماہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، پراجیکٹ مکمل ہونے سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پرٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔
اس موقع پر صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News