Advertisement
Advertisement
Advertisement

صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد اہم قومی ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر

Now Reading:

صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد اہم قومی ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر
سکندر سلطان راجہ

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد اہم قومی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت بلوچستان سول سیکرٹیریٹ میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری بلوچستان نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبائی حکومت بھرپور انتظامات کر رہی ہے، الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبائی حکومت بھرپور انتظامات کر رہی ہے، یقینی بنایا جائے گا کہ صوبے بھر میں پرامن اور انتظامی طور پر بہترین انتخابات ہوں۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ بلوچستان  قومی اسمبلی کے 16 اور صوبائی اسمبلی کے 51 جنرل نشستوں پر کیلئے 52  لاکھ 84  ہزار 594  ووٹرز رجسڑڈ ہیں، بلوچستان میں انتخابات کیلئے 5067 ہزار  پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے، بلوچستان میں 2038انتہائی حساس اور 2068  حساس پولنگ اسٹیشنز قرار دیئے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر اجلاس کو آگاہ کیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ انتخابات کے غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں، صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد اہم قومی ذمہ داری ہے، قومی فریضے کو بااحسن پورا کرنے کیلئے نگران حکومت بھرپور کردار ادا کرے، پرامن انتخابات کے انعقاد کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ انعقاد ہی بہتر جمہوریت کا ضامن ثابت ہوگا۔

Advertisement

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ انعقاد ہی بہتر جمہوریت کا ضامن ثابت ہوگا، پولنگ کے عمل میں سیاسی وابستگی سے بالا تر عملے کی تعیناتی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے، انتخابی عملے کی تعیناتی کے دوران بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی، افسران کی تبادلے مکمل طور پر میرٹ پر کئے جائیں، افسران کے تبادلوں کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی سیاسی دباؤ خاطر میں نہ لایا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ انتخابات سے قبل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اپنے اضلاع کے تمام مجوزہ  پولنگ اسٹیشنز کا فوری طور پر دورہ کریں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز پولنگ سٹیشنز میں بنیادی انتظامات کا جائزہ لے کر انہیں یقینی بنائیں۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں  صوبائی بیوروکریسی میں 100 فیصد ٹرانسفر پوسٹنگ پر عمل درآمد کررہے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر تمام تر سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

آئی جی بلوچستان نے کہا کہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی کیلئے بلوچستان پولیس کی جانب سے پلان تیار کیا گیا ہے، کوئیک رسپانس فورس بھی کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں الرٹ ہوگی، الیکشن کے پُرامن انعقاد کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی بلوچستان نے کہا کہ الیکشن کو پرامن بنانے کیلئے سینٹرلائزڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر