Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیراعظم آج چین میں مصروف دن گزاریں گے

Now Reading:

نگران وزیراعظم آج چین میں مصروف دن گزاریں گے
نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم آج چین میں مصروف دن گزاریں گے

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 4 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں، تاہم انوار الحق کاکڑ آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم چین کے تھنک ٹینکس اور اسکالرز کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

نگران وزیرِ اعظم روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، کینیا کے صدر ولیم روٹو اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے بھی ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں نگران وزیر اعظم چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

گزشتہ روز دورہ چین سے قبل نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بین الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا تھا کہ چین پاکستان تعلقات بھائی چارے، دوستی اور اعتماد پر قائم ہے، پاک چین تعلقات کی بنیاد 70 سال پہلے وژن اور ٹھوس بنیاد پر رکھی گئی تھی، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ مسحور کن بات ہے کہ چین میں آئرن برادر کی اصطلاح صرف پاکستان کے لیے مخصوص ہے، یقیناً پاک چین تعلقات قدیم تہذیبی رشتوں کا تسلسل ہیں۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بی آر آئی میں شامل ہونے والے پہلے ممالک میں شامل تھا، چین پاکستان اقتصادی راہداری دو طرفہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا تھا کہ مجھے یقین ہے پاک چین دوستی مزید مضبوط اور آنے والے سالوں میں مزید بلندیوں کو حاصل کرے گی۔

پاک چین دوستی کے ثمرات

پاکستان اور چین ہمیشہ ہر اچھے اور بڑے وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، پاکستان کی ترقی میں چین نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

11 اکتوبر کو چینی چینل سی جی ٹی این نے پاک چین دوستی پر خصوصی دستاویزی فلم نشر کی، جس میں پاکستان اور چین کے مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر معلومات فراہم کی گئیں۔

Advertisement

فلم میں دکھائے جانے والے منصوبے پاک چین دوستی کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔ پاکستان میں ہر شہری ایک سال میں 1.5 کلو چائے پتی استعمال کرتا ہے اور ہمارے ملک میں ضرورت تھی کہ ہم چائے پتی کی پیداوار اپنے ملک میں ہی کریں، چین نے پاکستان میں چائے پتی کی پیداوار کے لیے موزوں زمین کی نشاندہی میں مدد کی۔

پاکستان میں تھری گورجس ساؤتھ ایشین انویسٹمنٹ لمیٹڈ اور سازگار انجینیئرنگ جیسی انڈسٹری بھی پاک چین مشترکہ کامیاب منصوبوں کی بہترین مثال ہے، پاکستان میں چین کی مدد سے 720 میگاواٹ صاف اور گرین بجلی کی پیداوار کی جارہی ہے۔

پاکستان سے ہر سال بےشمار طلبہ و طالبات چین کی جانب سے مہیا کردہ سکالرشپ پروگرام کے تحت اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے چائنہ جاتے ہیں، چین کے تعاون سے پاکستان ایسے ہی ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کا عزم رکھتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر