Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینئر صحافی زاہد ملک مرحوم ایک محب وطن شہری تھے، انیق احمد

Now Reading:

سینئر صحافی زاہد ملک مرحوم ایک محب وطن شہری تھے، انیق احمد
محمد علی

انیق احمد نے کہا ہے کہ سینئر صحافی زاہد ملک مرحوم ایک محب وطن شہری تھے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے پاکستان آبزرور کے چیئرمین فیصل زاہد ملک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں فیصل زاہد نے اپنے مرحوم والد زاہد ملک کے لیے خوبصورت الفاظ منسوب کرنے پر وفاقی وزیر انیق کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ وزارت مذہبی امور کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ پاکستان کی نئی حج پالیسی 2024 میں حاجیوں کے لیے بہت سی خصوصیات کا تصور کیا گیا ہے جیسے کہ مختصر قیام کا آپشن، کیو آر کوڈ، 45 دنوں کے لیے ویڈیو کال کے اختیارات کے ساتھ موبائل فون سم وغیرہ شامل ہے۔

انیق احمد نے یہ بھی کہا کہ حج پالیسی آخری مرحلہ میں ہے اور جلد وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ حج پالیسی 2024 کی شکل کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اور انہوں نے حجاج کرام کے لیے اسے آسان اور زیادہ مددگار بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آئندہ حج سیزن سے حج کے سفر کا دورانیہ 45 دن سے کم کرکے 18 سے 20 دن کرنے کی تجویز ہے، حجاج کو سعودی عرب میں 45 دن یا 18 سے 20 دن کے قیام کا انتخاب کرنے میں آزاد ہوگی۔

نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر انچیف کے طور پر خدمات انجام دینے والے سینئر صحافی زاہد ملک مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محب وطن شہری تھے اوراسلام اور پاکستان کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر