Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کردیا

Now Reading:

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کردیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ دیہی خواتین نہایت محنتی و جفاکش ہیں، ہم ان کی خدمات پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں دیہی خواتین کا کردار اہم ہے، دیہی خواتین نہایت محنتی و جفاکش ہیں، ہم ان کی خدمات پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کپاس کی ریکارڈ پیداوار میں دیہی خواتین کی محنت بھی شامل ہے، دیہی خواتین وہ ورک فورس ہے جسے منظم کر کے زرعی شعبہ کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے، زراعت کے فروغ میں پاکستانی دیہی خواتین کا کردار لائقِ تحسین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیہی خواتین کو تعلیم مہیا کر کے ہی ان کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے، حکومتِ پنجاب اس ضمن میں کوشاں ہے، دیہی خواتین کو مکمل حقوق دینا حکومت کا فرض ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق  دیہی خواتین ترقی کریں گی تو پاکستان ترقی کرے گا، دیہی خواتین کا معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں دیہی خواتین کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر