پاکستان لٹریچر فیسٹیول سکھر کا آج سے افتتاح
پاکستان لٹریچر فیسٹیول سکھر کا آج سے آغاز ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول آئی بی اے سکھر میں آج منعقد ہو رہا ہے جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ہے۔
فیسٹیول میں سندھ میں جدید تعلیم کے فروغ، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع جیسے موضوعات پر سیشنز ہوں گے اور اس میں ماہر تعلیم، شاعر، ادیب، اور سیاسی لوگوں کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔
لٹریچر فیسٹیول میں سندھ کے سوشل اشوز، آرٹس، ایگریکلچر، سندھ میں اُردو، سندھی ادب پر تجربات، سندھ میں ابتدائی تعلیم، زراعت، میڈیا کی نئی جدت اور تاریخی شہر سکھر پر بھی مقالاجات پڑھے جائیں گے۔
فیسٹیول کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روزہ لٹریچر فیسٹیول اپنی نوعیت کا واحد پروگرام ہے جس میں ادب، تعلیم، آرٹ، ثقافت، زراعت کو موضوع بحث بنایا جاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News