
بڑا استعفیٰ آگیا
الحمراء آرٹس کونسل کے چیئرمین قاسم علی شاہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الحمراء آرٹس کونسل کے چیئرمین قاسم علی شاہ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی۔
قاسم علی شاہ نے چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے سے معذرت کی اور استعفیٰ دے دیا۔
قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی بناء پر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قاسم علی شاہ کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا قاسم علی شاہ نے مختصر دورانیے میں الحمراء کی درخشاں روایات کو آگے بڑھایا۔
اس موقع پر قاسم علی شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ ٹیم ممبر کے طورپر کام کرنا تا دیر یاد رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News