Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان

’21 اکتوبر کو استحکام پاکستان پارٹی بڑے سرپرائز دے سکتی ہے‘

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کو معاشی اور سیاسی محاذ پر استحکام دینے کے لیے وجود میں آئی ہے، اس جماعت کی قیادت اپنے حلقے میں منتخب نمائندوں کی شکل میں عوامی روابط میں مصروف عمل تھی، پارٹی کا فیصلہ ہے جو پارٹی رہنما عوامی مہم شروع کیے ہوئے ہیں انکو ورکرز کنونشن اور رابط مہم میں جوڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دو عوامی اجتماعات کیے ایک چونیاں اور ایک پاکپتن میں کیا ہے، دونوں اجتماع عوام کی داد رسی کے لیے کیے گئے تھے، ہمیں اپنے سیاسی مقاصد کو میڈیا اور عوام کے سامنے لانا ہے، استحکام پاکستان پارٹی نے عوام جو مہنگائی اور بجلی بلوں اور پیٹرول بم کے ستائے ہیں انکو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے، ہماری سیاست عوام کو مستحکم کرنے کے لیے ہوگی، ہم سیاسی جماعتوں کو ایک رخ دینے والے ہیں، ہماری واحد جماعت ہے جو آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے جارہی ہے، 13 اکتوبر کو جھنگ میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں، جھنگ میں استحکام پاکستان پارٹی سیکرٹریٹ کا افتتاح کریں گے، سیاست کا میدان سجنے جارہا ہے جہاں دیگر سیاسی جماعتیں طاقت شو کررہی ہیں وہاں استحکام پاکستان پارٹی بھی سیاسی پنجہ آزمائی کرے گی۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے جو اقدام اٹھائے جارہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں، ڈالر نیچے آنا ڈرگ مافیا کو روکنا مافیاز کو ہاتھ ڈال کر ملکی معیشت کو سنبھالنے پر قومی میشن کے ساتھ کھڑے ہی ہیں۔

 

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لگتا ہے تورا بورا بھلا دیا جہاں سے آپ دم دبا کر بھاگے تھے،افغانستان کوواضح پیغام
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا بیان سامنے آگیا
سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر