اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کے یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادرِ جمہوریت نے ہمیشہ برداشت، صبر اور آوازِ حق بلند کرنے کا سبق سکھایا۔
انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے ملک ميں جمہوريت کے فروغ کے لیے بے پناہ جدوجہد کی اور قربانیاں دیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور آئین کی سربلندی کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو شہید نے نہ صرف جیلیں کاٹیں بلکہ آمروں کا تشدد بھی برداشت کیا لاہور شہر کی سڑکوں پر ان کا جس طرح سے تشدد گیا وہ سب کو معلوم ہے، اسی طرح سے محترمہ بے نظیر شہید نے خود بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو ساتھ لیکر ایک ہی دن میں ملک کے کئی کئی شہروں کی عدالتوں کے چکر بھی کاٹے ہیں.
انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو صرف پاکستان کی خواتین کی نہیں بلکہ دنیا بھر کی خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی خواتین انتہائی بلند حوصلہ،باصلاحیت، محنتی اور ذہین ہیں، یہ مشکلات کے باوجود زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں اور پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ نصرت بھٹو نے ایک بلند حوصلہ، عزم و ہمت کی ایک داستان تھی، بیگم نصرت بھٹو کو پاکستان میں جمہوریت کیلئے کسی بھی آمر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والی پہلی خاتون راہنما ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
نصرت بھٹو نے اپنے دور کی بدترین آمریت کے خلاف پرامن سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا ، نصرت بھٹو نے ہر دکھ سکھ میں ذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ دیا، بھٹو کی شہادت کے بعد نامساعد حالات میں پارٹی کی قیادت کی اور بھٹو کے مشن کو آگے بڑھایا۔
بیگم نصرت بھٹو نے اپنی زندگی میں جمہوریت کی خاطر اپنے شوہر اور تین بچوں کی قربانیاں دی۔ان کے شوہر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو اکیاون سال کی عمر میں پھانسی ہوئی، ان کے جواں سال بیٹے شاہنواز بھٹو کی ستائیس برس کی عمر میں فرانس میں مشکوک حالات میں موت واقع ہوئی جب کہ ان کے بڑے صاحبزادے مرتضی بھٹو کی کراچی میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت ہوئی۔
بیگم نصرت بھٹو کی بڑی صاحبزادی اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو راولپنڈی میں سنہ دو ہزار سات کو دہشت گردی کے حملے میں چون برس کی عمر میں قتل کیا گیا۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی بیوہ‘ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی والدہ‘ صدرآصف علی زرداری کی خوشدامن‘ سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کا دبئی میں 23 اکتوبر 2011 کو 82 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
