Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا میں امن قائم رکھنا بڑے ممالک کی ذمہ داری ہے، غلام علی

Now Reading:

دنیا میں امن قائم رکھنا بڑے ممالک کی ذمہ داری ہے، غلام علی
گورنر خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ دنیا میں امن قائم رکھنا بڑے ممالک کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں مظالم اور بربریت کی انتہا کر دی، پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت نے فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

غلام علی نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا، فلسطین کے مسئلے پر پاکستانی عوام حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین سے جلد مظالم مٹ جائیں گے، دنیا میں امن قائم رکھنا بڑے ممالک کی ذمہ داری ہے، ساری سپر پاورز امن قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، امت مسلمہ اقوام متحدہ اور اقوام عالم سے مطالبہ ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا حل نکالیں۔

فلسطین اسرائیل جنگ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی

Advertisement

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 1500 سے زائد بچوں سمیت 4 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں 1524 بچوں سمیت 4137 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ   زخمیوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کے رہائشی علاقوں اور مذہبی مقامات پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اسرائیلی بمباری میں اسپتالوں اور ایک چرچ کے بعد اب ایک تاریخی مسجد العمری الکبیر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس  کے نتیجے میں مسجد شہید ہوگئی۔

منگل کی شب غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو  نشانہ بنایا  تھاجس میں طبی عملہ، مریض اور  پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے تھے۔

Advertisement

فلسطینی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ  غزہ اسپتال پر حملے میں شہادتوں کی تعداد  ایک ہزار سے زائد ہے۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اسپتال کے بعد مرکزی غزہ کے مہاجر کیمپ نصیرت میں ایک مسجد پر فضائی کارروائی کی جہاں پناہ لیے ہوئے کئی بے گھر فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے 250 نہتے فلسطینیوں کو دھوکے سے قتل کرنے کے مناظر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے 11 لاکھ لوگوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کا جھوٹا اعلان کرکے نقل مکانی کرنے کا کہا اور پھر ان ہی پربمباری کردی تھی۔

دیر البلاح میں گھر پر بمباری  میں بھی درجن کے قریب فلسطینی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں۔

Advertisement

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مغربی علاقے میں واقع ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر اور القدس اسپتال کے قریبی علاقے پر بھی 30 منٹ تک رہائشی عمارتوں اور سڑکوں پر بمباری کی گئی۔

بموں کے ٹکڑے ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر میں بھی گرے جہاں عملے کے علاوہ 8 ہزار افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر