Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاملات طے ہونے کے باوجود پی آئی اے کی 50 سے زائد پروازیں منسوخ

Now Reading:

معاملات طے ہونے کے باوجود پی آئی اے کی 50 سے زائد پروازیں منسوخ
پی آئی اے

معاملات طے ہونے کے باوجود پی آئی اے کی 50 سے زائد پروازیں منسوخ

اسلام آباد: ایندھن کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مابین معاملات طے ہونے کے باوجود پی آئی اے کی 50 سے زائد پروازیں منسوخ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی آج بھی ملکی و غیر ملکی 50 سے زائد پرواز منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 13 دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی ہے۔

 کراچی سے اسلام آباد کی 6 پروازیں پی کے 300، 368، 308، 301، 369، 309، گوادر پی کے 503، 504،  سکھر پی کے 536، 537 جبکہ لاہور پی کے 306، 307، دمام پی کے 241، دبئی پی کے 213، 214، مسقط پی کے 126 منسوخ کی گئیں۔

اسلام آباد سے دبئی کی 4 پروازیں کوئٹہ، شارجہ، سکھر جدہ، مسقط ، ابوظہبی کا شیڈول منسوخ کیا گیا جبکہ لاہور سے ابوظہبی، مسقط، کوئٹہ ، مدینہ، باکو دبئی کی پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اس کے علاوہ گلگت، اسکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال کردی گئی ہیں جبکہ ملتان سے مسقط، ریاض، شارجہ مدینہ منسوخ کی گئی۔

Advertisement

سیالکوٹ سے دبئی، مسقط، کویت، ابوظہبی اور پشاور سے دبئی، ابوظہبی، مسقط اور دوحہ کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو اربوں روپے کے نقصان کے بعد معاملات طے پاگئے، پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان جاری رقم کی ادائیگی کا تنازع حل ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بتدریج بڑھنا شروع ہوجائے گی، معاملات طے پانے کے لئے پی ایس او انتظامیہ نے بھرپور تعاون کیا، ایندھن کی قلت کے باعث متاثرہ پروازوں کا شیڈول جلد معمول پر آنا شروع ہوجائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ اتوار سے قبل ازوقت ادائیگی کے فقدان اور تعطیل کے سبب کورونا کے بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن17 روزتک منجمد رہا۔

یاد رہے کہ قومی ایئرلائن کی 17روز میں مجموعی طورپر 500 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، تاہم اس دوران پی آئی اے کو 9 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

بعدازاں 2 سرکاری اداروں کے درمیان اس لڑائی میں نجی ائیرلائنز کمپنیز نے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا جس کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر