Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کردیا

Now Reading:

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کردیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا بہترین ہمسایہ دوست اور اسٹرٹیجک پارٹنر ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر چینی صدر، وزیراعظم اور دیگر قیادت کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے چین کے سفیر، چینی قونصل جنرل اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بہترین ہمسایہ دوست اور اسٹرٹیجک پارٹنر ہے، چین کی نمایاں کامیابیاں پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کیلئے قابل تقلید ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات نے وقت کی کسوٹی پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور مضبوط سے مضبوط تر ہوتے رہیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک ایک گیم چینجر ہے جو ہمارے دونوں ممالک کے عوام کو بے پناہ ثمرات فراہم کر رہا ہے، پاکستان اس منفرد شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے، ہماری دعائیں اور خواہشات ہمیشہ چین کے عوام کے ساتھ رہیں گی۔

Advertisement

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اس قومی دن کی صبح چینی عوام کیلئے دیرپا امن، خوشحالی لائے، پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر