Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیر اعظم کی حضرت علی ہجویری کے مزار پر حاضری

Now Reading:

نگران وزیر اعظم کی حضرت علی ہجویری کے مزار پر حاضری
نگران وزیر اعظم

نگران وزیر اعظم کی حضرت علی ہجویری کے مزار پر حاضری

لاہور: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے حضرت علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے دورہ لاہور کے دوران حضرت علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر نگران وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی، صوبائی کابینہ کے اراکین اور دیگر بھی موجود تھے۔

دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور میں منعقدہ نمائش میں ملک کی زرعی یونیورسٹیوں کی جانب سے لگائے گئے مختلف زرعی مصنوعات کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کاشتکار برادری کو گندم، گنے، سویابین اور دیگر فصلوں کے بیجوں کی مقامی طور پر تیار کی جانے والی نئی اقسام کو فروغ دینے کے لیے حکومتی تعاون کا یقین دلایا جس کا مقصد درآمد شدہ بیجوں پر انحصار کم کرنا ہے۔

Advertisement

نگران وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری فیصلہ سازی کے ذریعے نئی اقسام متعارف کرانے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (ایل یو ایم ایس) کے طلباء و طالبات سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ ایک سیشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔

اپنے دو روزہ دورے کے دوران نگران وزیر اعظم لاہور رنگ روڈ کے جنوبی حصے، شاہدرہ فلائی اوور اور میو اسپتال لاہور کا جائزہ بھی لیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر