Advertisement
Advertisement
Advertisement

21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر نواز شریف کا تاریخی استقبال ہوگا، طارق چوہدری

Now Reading:

21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر نواز شریف کا تاریخی استقبال ہوگا، طارق چوہدری

21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر نواز شریف تاریخی استقبال ہوگا، طارق چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر نواز شریف کا تاریخی استقبال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کی آمد کے حوالے سے اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ہوا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان اب جاگ اٹھا ہے، میاں نواز شریف کی آمد گیم چینجر ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب وزیر اعظم بنا تو پاکستان نے ترقی کی، ایک سال میں چار لاکھ نوجوان پاکستان سے باہر جا چکے ہیں، سب پڑھے لکھے دماغ پاکستان سے باہر جا رہے ہیں، لوگ اپنی جائیدادیں بیچ کر باہر جا رہے ہیں، جب روٹی 2 روپے کی تھی خوشحالی تھی اب 30 روپے کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت لینے پر پارٹی میں اختلاف رائے تھا۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ مشکلات کے باوجود میاں نواز شریف واپس آرہے ہیں،21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر نواز شریف کا تاریخی استقبال ہوگا اور ملک کو دوبارہ ترقی کے راستے پر لے کرجائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے اور اس حوالے سے نوازشریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے کام سونپ دیا ہے اور کوشش ہورہی ہے کہ استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ پہنچيں۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے واپس پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔ نوازشریف چارٹرڈ کے بجائے مسافر طیارے کے ذریعے پاکستان آئیں گے جس کے لئے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کروا لی ہے۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لینڈ کریں گے اور اس ہی دن وہ ابو ظہبی سے لاہور کے لیے بھی روانہ ہوں گے۔

ابو ظہبی سے اسی پرواز میں متعدد لیگی رہنماؤں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیٹیں بک کرالی ہیں جبکہ ابوظہبی ایئر پورٹ پر پاکستان سے مختلف شعبوں سے لیگی کارکن استقبال کے لئے پہنچیں گے۔

5 اکتوبر 2023 کو نوازشریف نے 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے موقع پر شاندار استقبال کے حوالے سے اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور لاہور سے ہی کم از کم پانچ لاکھ کارکنوں کو مینار پاکستان لانے کی ہدایت دی۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر