Advertisement
Advertisement
Advertisement

مستونگ دھماکے میں “را” ملوث ہے، نگران وزیر داخلہ

Now Reading:

مستونگ دھماکے میں “را” ملوث ہے، نگران وزیر داخلہ
نگران وزیر داخلہ

مستونگ دھماکے میں “را” ملوث ہے، نگران وزیر داخلہ

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شواہد کے مطابق مستونگ دھماکے میں “را” ملوث ہے۔

نگران وفاقی وزیر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ ملک میں ایک بھی دہشت گرد باقی نہ رہے، اس ملک میں آئین پر عمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ اونٹوں پر نہیں ٹرکوں پر ہو رہی تھی، افغان ٹرانزٹ کے نام پر اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کیے ۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری معاشی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے، اب تک 2 ہزار 200 میٹرک ٹن گندم برآمد کی جا چکی ہے اور 8 ہزارمیٹرک ٹن شوگر بھی برآمد کی جاچکی ہے جبکہ اب تک 43 میٹرک ٹن منشیات بھی پکڑی جا چکی ہے، حکومتی ادارے جوائنٹ چیک پوسٹ پر موجود ہوتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ ڈالر کی اصل قیمت کے قریب پہنچ گئے ہیں، کچھ اقدامات سے ہی ڈالر کی قیمت نیچے آ گئی، ڈالر اسمگلنگ کے خلاف 168مقدمات درج کیے گئے، تمام بارڈرز کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا ہے۔

Advertisement

سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیرقانونی پیٹرول پمپس بند کردیے جائیں گے، ٹیم روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول پمپس پر چھاپے مار رہی ہے، 10 ہزار 195 لیٹر پیٹرولیم مصنوعات پکڑی جا چکی ہیں۔

نگران وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث لوگوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، چینی کی اسمگلنگ کو جدید ٹیکنالوجی سے کنٹرول کیا، گزشتہ ایک ماہ میں اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں، اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر