Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بھارت ٹاکرا؛ نگران وزیر اعظم کا شاہینوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Now Reading:

پاک بھارت ٹاکرا؛ نگران وزیر اعظم کا شاہینوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
نگران وزیر اعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بھارت کے خلاف آج کے میچ کے لیے کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، دُعا ہے کہ آپ عزم مہارت اور اٹل لڑائی کے جذبے کے ساتھ کھیلیں، جس سے آپ کو جانا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور خوشیاں منا رہی ہے، ورلڈ کپ کی ٹرافی کو گھر لے آئیں!

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔

Advertisement

میچ سے قبل اسٹیڈیم میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں رجنی کانت سمیت امیتابھ بچن، اریجیت سنگھ اور کئی دیگر ستارے پرفارم کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے بعد پاکستان پلیئنگ الیون پر غور کیا گیا اور کوئی تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطرپر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، اسحاق ڈار
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر