فلسطینیوں کا جرم اپنا حق مانگنا ہے، طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا جرم اپنا حق مانگنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے، ایک ظالم اور ایک مظلوم، ہمیں دیکھنا ہے کہ ہمیں ظالم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا مظلوم کے ساتھ، فلسطینیوں کا جرم اپنا حق مانگنا ہے، ایک طرف انسانیت ہے اور دوسری طرف اسرائیل، جلد مسلم دنیا بھی دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گی، آج ایک بار پھر امت مسلمہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ امت کو ایک ہونے کی ضرورت ہے، اسرائیل کا ہدف ہمیں نظر آرہا ہے، ہم نے مسجدوں چرچوں سے لاشیں اٹھائیں ہیں، ایسے حالات میں علماء حکمرانوں کی ذمہ داری ہے وہ امت کو متحد رکھیں، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے بھی ساتھ کھڑے ہیں۔
فلسطین اسرائیل جنگ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 1500 سے زائد بچوں سمیت 4 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں 1524 بچوں سمیت 4137 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کے رہائشی علاقوں اور مذہبی مقامات پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اسرائیلی بمباری میں اسپتالوں اور ایک چرچ کے بعد اب ایک تاریخی مسجد العمری الکبیر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں مسجد شہید ہوگئی۔
منگل کی شب غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو نشانہ بنایا تھاجس میں طبی عملہ، مریض اور پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے تھے۔
فلسطینی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ غزہ اسپتال پر حملے میں شہادتوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔
ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اسپتال کے بعد مرکزی غزہ کے مہاجر کیمپ نصیرت میں ایک مسجد پر فضائی کارروائی کی جہاں پناہ لیے ہوئے کئی بے گھر فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے 250 نہتے فلسطینیوں کو دھوکے سے قتل کرنے کے مناظر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے 11 لاکھ لوگوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کا جھوٹا اعلان کرکے نقل مکانی کرنے کا کہا اور پھر ان ہی پربمباری کردی تھی۔
دیر البلاح میں گھر پر بمباری میں بھی درجن کے قریب فلسطینی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مغربی علاقے میں واقع ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر اور القدس اسپتال کے قریبی علاقے پر بھی 30 منٹ تک رہائشی عمارتوں اور سڑکوں پر بمباری کی گئی۔
بموں کے ٹکڑے ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر میں بھی گرے جہاں عملے کے علاوہ 8 ہزار افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
