نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صحت اور ایجوکیشن کی سہولتوں کو بہتر بنانے کی پوری کوشش ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا جہاں صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور دیگر عہدیداران نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداران نے صنعتکاروں اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، معیشت کے استحکام کے لئے تجاویز دیں۔
محسن نقوی کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، صنعتکاروں کو سرکاری ہسپتال اور سکولز آڈپٹ کرنے اور چلانے کی پیشکش کی۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ علاج معالجے اور تعلیمی سہولتوں کی بہتری کے لئے صنعتکاروں کو آگے آنا چاہیے، سرکاری سکولز کی نجکاری کی جا رہی ہے نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے، سرکاری سکولوں کے اساتذہ بھی یہی ہیں اور یہی رہیں گے، اس ضمن میں آج تک کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے، پوری کوشش ہے کہ صحت اور ایجوکیشن کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے، فیصل آباد کے شہر میں عوام کی فلاح کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر فیصل آباد ڈویژن، سی پی او فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
