Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں وزیرِاعظم کی چین کی کمیونسٹ پارٹی کی پولیٹ بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن سے ملاقات

Now Reading:

نگراں وزیرِاعظم کی چین کی کمیونسٹ پارٹی کی پولیٹ بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن سے ملاقات
انوار الحق کاکڑ

گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا

نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کی چین کی کمیونسٹ پارٹی کی پولیٹ بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم نے لی شی کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے شاندار انعقاد اور پولیٹبیورو قائمہ کمیٹی کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے مابین سیاسی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے اہم امور پر بلامشروط تعاون پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم کو بڑھانے کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور لی شی نے انسدادِ کرپشن اور مالی نظم و ضبط پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

وزیرِ اعظم نے لی شی کو حکومتِ پاکستان کے شفافیت اور شراکتی گورننس کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور چین کے اس حوالے سے تجربات سے مستفید ہونے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی جہاں انہوں نے  شریک عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر نگران وزیرِ اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے عالمی و علاقائی امور پر گفتگو کی۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس سے ملاقات میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سیکرٹری جنرل کا گزشتہ سال دورہ پاکستان اور سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔

نگران وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور دنیا بھر میں اس اہم چیلنج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے اقدامات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر