
بچوں کی تعلیم کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے،صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جامعات کو انتظامی اور تدریسی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتی کا عمل بھی وقت پر شروع کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی سینیٹ کا 6 واں اجلاس ہوا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملکی جامعات کے معاملات پر بروقت فیصلہ سازی کیلئے سینیٹ اجلاس باقاعدگی سے اور بروقت منعقد کیے جائیں، تمام یونیورسٹیاں اور متعلقہ وزارتوں کو سینیٹ ممبران کی خالی نشستیں بروقت پُر کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جامعات کو انتظامی اور تدریسی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتی کا عمل بھی وقت پر شروع کرنا چاہیے، جامعات مارکیٹ کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتےہوئے نئے شعبہ جات شروع کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ جامعات میں نئے شعبہ جات میں درس و تدریس شروع کرنے سے پہلے مارکیٹ کی ضروریات کا معروضی جائزہ لیا جانا چاہیے، جامعات طلباء کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تعلیم اور ہنر فراہم کریں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں جامعات میں داخلہ لینے والے طلباء کی تعداد خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے، یونیورسٹیاں معیاری گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے آن لائن تعلیم کا سہارا لیں، جامعات آمدن بڑھانے کیلئے نئے راستے تلاش کریں، تحقیقی گرانٹس کے حصول کیلئے پرفیشنل کی مدد لیں۔
اجلاس میں کامسیٹس یونیورسٹی کے مالی ، انتظامی ، تعلیمی اور ملازمین سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ایگزیگٹو ڈائریکٹر کامسیٹس ، سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی اور سیکرٹری وفاقی تعلیم سمیت سینیٹ کے ممبران بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News