سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی جس کے دوران انہوں نے سربراہ پاک بحریہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر بات چیت ہوئی، نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
واضح رہے کہ ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے 23ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی ہے۔
ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔
امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف نے جرمنی اور پاکستان میں ابتدائی بحری تربیت کامیابی سے مکمل کی۔ پاکستان میں بحری تربیت میں غیرمعمولی کارکردگی پر انہیں قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایڈمرل نوید اشرف نے چیف آف نیول اسٹاف (سی این ایس) کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
