Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری حج اسکیم میں کن افراد کو قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہوگا؟ خواہمشندوں کے لیے اہم خبر

Now Reading:

سرکاری حج اسکیم میں کن افراد کو قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہوگا؟ خواہمشندوں کے لیے اہم خبر

حج پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری حج اسکیم میں قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل کرنے کے خواہمشندوں افراد کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے حج پالیسی 2024 نومبر کے آغاز میں منظور ہونے کا امکان ہے، مجوزہ سرکاری حج پیکج میں عوامی تجاویز پر کئی تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواستیں آئندہ ماہ کے وسط تک طلب کی جائیں گی، حج کیلئے ادائیگی ڈالرز میں کرنے کی صورت میں قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

پہلی بار اضافی رقم کیساتھ بیس سے پچیس دن کا شارٹ حج پیکج بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسپانسر شپ حج اسکیم جاری رکھی جائے گی اور حج اخراجات کی ادائیگی ڈالرز میں کرنے کی صورت میں قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش کیلئے 4 سے 8 دن کا انتخاب کیا جا سکے گا، شناخت کیلئے حجاج کے دیئے جانے والے بیگ پر پاکستانی پرچم، کیوآرکوڈ اور کوائف درج ہوں گے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کے آن لائن اندراج کیلئے موبائل ایپ کا اجراء کیا جائے گا، اکانومی پیکج ماضی کی طرح 40 دن پرہی محیط ہوگا۔

واضح رہے کہ اگلے سال سرکاری حج اسکیم کے تحت 90 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر