
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے سابق صدر آصف علی زرداری کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد میں جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات 50 منٹس تک جاری رہی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے امکانات پر بات چیت ہوئی جبکہ ملاقات میں نوازشریف کی وطن واپسی اور سندھ میں پی پی پی مخالف سیاسی اتحاد پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں آصف علی زرادی نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی خوشدامن کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مستقبل کے سیاسی منظرنامہ بارے اہم مشاورت ہوئی۔
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری بھی شریک تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق صدرکے ہمراہ ڈاکٹر عاصم اور رخسانہ زبیری بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات اور بیان بازی بھی کی جاتی رہی ، مولانا نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف جے ڈی اے اور ایم کیو ایم کے ساتھ انتخابی اتحاد بھی کر رکھا ہے اور اس تناظر میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کو اہم سمجھا جارہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News