
نگراں وزیر داخلہ و جیل خانہ جات بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ و جیل خانہ جات بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے جیلوں کی سیکیورٹی، قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے، جیل میں قیدیوں کی گنجائش کے حوالہ سے اسکیم کو ترجیہی بنیادوں پر مکمل کرنے کے اقدامات کئیے جائیں، جیل مینول کے مطابق دی گئی سہولیات پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے اور قیدیوں کی بہبود کا خیال رکھا جائے، قیدیوں کی صحت اور علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔
نگراں وزیر داخلہ و جیل خانہ جات بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے مزید کہا کہ جیلوں میں ووکیشنل سینٹرز کو مذید فعال بنایا جائے اور خواتین قیدیوں کی شمولیت یقینی بنائی جائے، آئی جی جیل خانہ جات اس بات کا جائزہ لیں کہ بچہ جیل میں موجود قیدیوں کی تعلیم و تربیت کے اور کیا بہتر انتظامات ہو سکتے ہیں، قیدیوں کی معاشرتی اصلاح کے لیئے بھی توجہ دی جائے تا کہ اپنی سزا پوری کرنے کے بعد وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News