Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آکر نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہوگا؟ شہباز شریف نے بتادیا

Now Reading:

پاکستان آکر نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہوگا؟ شہباز شریف نے بتادیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اندھیرے مٹانا اور عوام کو ریلیف دلانا نواز شریف کا ایجنڈا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن آمد پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا، شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کمر کس لی ہے، معاشی اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف دلانا، یہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے، معیشت کی بحالی، قومی اتحاد اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا رُخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا، نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہے۔

Advertisement

شہباز شریف کے مطابق نوجوانوں کو روشن مستقبل دے کر پاکستان کا معمار بنانا، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا اولین ترجیح ہے۔

سابق وزیر اعظم نے چیف آرگنائزر مریم نواز شریف و دیگر عہدیداروں اور رہنماؤں کو پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے پر سراہا۔

شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو تمام تنظیموں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر