Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے وائرس کی تشخیص؛ ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی

Now Reading:

نئے وائرس کی تشخیص؛ ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی

نئے وائرس کی تشخیص؛ ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی

نئے وائرس کی تشخیص پر ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی بھارت کے صوبے کیریلا میں نیپا وائرس کے کیسز کی اطلاع پیش نظر نگراں وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ یہ وائرس چمگاڈر اور پگ کے زریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، تا حال پاکستان میں نیپا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے، لہٰزا کم رسک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ماضی میں نیپا وائرس کے کیسز بنگلہ دیش، ملایشیا، سنگاپور اور بھارت میں دیکھے گئے ہیں، وزارت صحت صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے

 ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ قومی ادارہ صحت اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو ہدایات جاری کر دی ہیں، نیپا وائرس انسانوں اور جانوروں میں یکساں پھیلتا ہے۔

Advertisement

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ بارڈر ہیلتھ سروسز کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، عوام کو بیماریوں اور وباؤں سے محفوظ رکھنے کیلئے انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر