
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے جدہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ پہنچنے پر سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستانی سفیر احمد فاروق اور او آئی سی میں پاکستانی مندوب سید فواد شیر نے بھی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
جلیل عباس جیلانی اس موقع پر اسلامی تعاون تنظیم ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے او آئی سی کا اجلاس کل 18 اکتوبر کو منعقد ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جس میں فلسطینی شہدا کی تعداد دو ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہداء میں 583 بچے اور 267 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے۔
غزہ سے نقل مکانی کرنے والے تین قافلوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں مزید 70 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔
مغربی کنارے میں غزہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کیے گئے مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ غزہ پر بھی ٹینکوں سے چڑھائی کردی گئی۔
لبنان پر اسرائیلی حملے کے جواب میں لبنان سے حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوج کے 4 ٹھکانوں پر فائرنگ کی ۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
غزہ میں 88 تعلیمی اداروں کو بھی نقصان پہنچا جن میں 18اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News