 
                                                                              سرکاری دستاویزات میں پاکستان اسٹیل ملز کے مالیاتی سامان سے متعلق ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق جولائی 2020 سے جون 2022 تک 1 کروڑ 17 لاکھ 76 ہزار 990 روپے مالیتی سامان اسٹیل ملز سے چوری ہوا، جن میں زیادہ تر اسٹیل ملز کے ملازم ہی ملوث نکلے۔
دستاویز کے مطابق جون 2021 میں 47 لاکھ 10 ہزار مالیتی کاپر چوری ہوا، اکتوبر 2020 میں 22 لاکھ 96 ہزار مالیتی ہائی ٹینشن وائر چوری ہوئی، مارچ 2021 میں ریل ٹریک کا 22 لاکھ 4 ہزار 386 روپے مالیتی سامان چور لے اڑے، فروری 2021 میں 10 لاکھ روپے سے زائد مالیتی بجلی آلات چوری ہوئے، فروری 2021 میں ہی 8 لاکھ روپے سے زائد مالیتی کاپر کیبل کی چوری رپورٹ ہوئی۔
جاری کردہ دستاویز کے مطابق دسمبر 2020 میں چور پونے 4 لاکھ مالیتی ٹرانسمیشن لائن کے کنڈکٹر لے اڑے جبکہ نومبر 2020 میں 40 ہزار روپے مالیتی الیکٹرک پول کٹ چوری کی نظر ہو گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 