پاکستان اور چین کے تعلقات خطے میں امن و استحکام کا باعث ہیں، نگراں وزیرِاعظم
نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات خطے میں امن و استحکام کا باعث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کی چین کے صدر شی جن پنگ سے بیجنگ ملاقات ہوئی جس میں انوار الحق کاکڑ نے چینی صدر کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور چینی صدر کے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے پیش کردہ 8 نکات کی تعریف بھی کی۔
دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور بین الاقوامی سطح پر ابھرتی ہوئی صورتحال کے پس منظر میں اہمیت کو اجاگر کیا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے باہمی مفاد کیلئے اعلی سطح کے روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین قابل اعتماد شراکت دار اور بہترین دوست ہیں، پاکستان اور چین کے تعلقات خطے میں امن و استحکام کا باعث ہیں۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پاکستان چین کا مضبوط بھائی، قابل اعتماد دوست اور امن و ترقی میں شراکت دار ہے، چین پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں بہت اہمیت دیتا ہے، چین، پاکستان کی اپنی سالمیت، سرحدوں کے تحفظ اور ترقی کے حصول میں معاونت کرتا رہے گا۔
ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے بہتر علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کیلئے باہمی تعاون پر بھی گفتگو کی۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے جغرافیہ کے لحاظ سے موجود اقتصادی استعداد، اور اسے ابھرتا ہوا علاقائی تجارت کا مرکز بنانے میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ علاقائی روابط اور پاکستان کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے مل کر کام کرتا رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
